مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، علامہ ناصر عباس جعفری


مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، علامہ ناصر عباس جعفری

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علامہ راجہ ناصر نے کہا ہےکہ آج کشمیر، یمن اور روہنگیا سمیت جہاں جہاں ظلم ہورہا ہے ہم اس کے خلاف ہیں، ہمیں کشمیریوں کی حمایت ایسے کرنی ہے کہ ہمارا ہاتھ ظالم مودی کے گریباں پر ہو۔

کشمیریوں کو انکے حقوق ملنے چاہئیں۔

مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے کیتھولک کلب کراچی میں بیاد شہدائے کربلا نیاز حلیم کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے جو درس حریت دیا وہ تاقیامت زندہ رہے گا جبکہ کربلا کے شہیدوں کی یاد منانا اس دور میں افضل ترین عمل ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی ،علامہ باقر عباس زیدی، پی ایس پی کے رہنما آصف حسنین، حاجی انور، محمد دلاور، پی پی پی کے سہیل عابدی، فرید انصاری، امیر شاہ، ایم کیو ایم کے رہنما قمر عباس رضوی، معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، دیو بندی عالم دین علامہ منظر الحق تھانوی، عوامی تحریک کے آصف اللہ رکھا، پاکستان فلاح پارٹی کے جنید منشی، پیس کمیٹی کے چیئرمین اونگزیب سلطان، سماجی رہنما رمضان ناتھا، عوامی حقوق تنظیم کے چیئرمین سلیم سچوانی،الیکشن کمیشن کے ندیم جعفری، زاکرین امامیہ کے سیکر ٹری جنرل علامہ نثار قلندری، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، بوہرہ کمینٹی کے منصور جے، ظفرعباس جے ڈی سی، یوتھ فائونڈیشن کے محمد عسکری ن، شیعہ رہنما رضی حیدر صوبائی رہنما مولانا نشان حیدر، ناصر الحسینی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا احسان دانش، معروف نعت خواں حکیم فیض سلطان قادری ، بوتراب اسکاؤٹس کے محمد ضامن، سید ناصر آغا، نقی لاہوتی، علی رضا جعفری، انوار رضوی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری