ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب


ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون اور نوجوان کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم نے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک 60 سالہ خاتون اور 13 سالہ بچہ شہید ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحے کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان اس حوالے سے کئی فورم پر آواز اٹھا چکا ہے اور بھارت کو بھی متواتر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری