بغداد اور نجف کے لئے پروازیں معمول کے مطابق جاری


بغداد اور نجف کے لئے پروازیں معمول کے مطابق جاری

عراق کے دارالحکومت بغداد اور مقدس شہر نجف اشرف کے لئے دنیا بھر سے تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ایئرلائن ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹرمقصود اسعدی کا کہناہے کہ بغداد اور نجف اشرف کے لئے تمام پروازیں معمول کے مطابق چلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں حالیہ مظاہروں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بغداد اور نجف ائرپورٹ کے مضافات میں عراقی سیکیورٹی فورسز نے انتظامات سنبھال لیئے ہیں اور حالات مکمل طور پر قابو میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے نجف اور بغداد کے لئے پروازوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مقصود اسعدی نے مزید کہا کہ زائرین اربعین کی سہولت کی خاطر صوبہ کرمانشاہ اور ایلام سے بھی عراق کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بغداد سمیت مختلف شہروں میں مہنگائی اور بے روزگاری کےخلاف مظاہرے کئے گئے تھے۔ جس کو بنیاد بنا کر دنیا بھر میں عراق کے خلاف مایوس کن خبریں پھیلانے کی کوششیں کی جارہی تھیں۔

تاہم اب اس قسم کی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں اور دنیا بھر سے زائرین جوق در جوق کربلا کی طرف رواں دواں ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری