یمن کے مختلف شہروں میں آل سعود کےخلاف مظاہرے + تصاویر


یمن کے مختلف شہروں میں آل سعود کےخلاف مظاہرے + تصاویر

یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی دارالحکومت صنعا سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں فرزندان توحید نے امریکا اسرائیل اور آل سعود کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

یمنی شہریوں کا کہنا تھا آل سعود امریکا اور اسرائیل کی خشنودی کے لئے نہتے یمنی شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کررہے ہیں۔

یمنی مظاہرین کا کہنا ہے کہ آل سعود مکہ مکرمہ جیسی مقدس سرزمین کو اپنے ناپاک عزائم کے لئے استعمال کررہے ہیں، مسلم امہ کو چاہئے کہ آل سعود کو امریکا اور اسرائیل کے ہاتھوں کھیلنے کی اجازت نہ دے۔

مظاہرین نے آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یمنی مظاہرین نے مسلح افواج کی تعریف کی اور کہا پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمن آل سعود کو عبرتناک شکست دے کر ہی دم لے گا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ ماہ سمتبر میں سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی پر حملہ کیا تھا، جس پریمنی مظاہرین نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری