ہم نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا، بھارت


ہم نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا، بھارت

بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے اعتراف کیا ہے کہ 27 فروری کو انہوں نے غلطی سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو میزائیل سے نشانہ بنا دیا تھا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نئے ائیرچیف راکیش کمار نے 27 فروری کو پیش آنے والے واقعے سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو اپنے ہی میزائل سے نشانہ بنانا ایک بڑی غلطی تھی۔

بھارتی ائیرچیف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی کورٹ آف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، یہ ہماری ایک بڑی غلطی تھی کہ ہمارے ہی میزائل نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دو افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہیں اور مستقبل میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس طرح کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کی تحقیقات میں پانچ افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

27 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے دو طیارے تباہ ہوگئے تھے۔

ایک طیارہ پاکستان میں گر کر تباہ ہوا اور ایک پائلٹ ابھی نیندن گرفتار ہوا پاکستان کی جانب سے بعد میں انھیں ’جذبہ خیر سگالی‘ کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری