مقبوضہ کشمیر میں 62 ویں دن بھی کرفیو برقرار، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غائب


مقبوضہ کشمیر میں 62 ویں دن بھی کرفیو برقرار، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غائب

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن جاری ہے، کرفیو 62ویں دن بھی نافذ ہے جس کے دوران کاروبارِ زندگی اور مواصلاتی نظام معطل ہے، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، جبکہ انسانی حقوق کی نام نہاد عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں کم عمر بچوں کی جبری حراست، نئی دہلی مخالف احتجاج، مظاہرین پر بدترین تشدد، کاروبار کی بندش، مواصلات کی معطلی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کو مفلوج ہوئے 2 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی قابض فوج نے شہریوں کو مسلسل نویں جمعے کو بھی نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔

سرینگر، بڈگام، گاندربل، اسلام آباد، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، بانڈی پورہ، بارہ مولا اور کپواڑہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سخت سیکیورٹی کے باوجود احتجاج کیا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری