یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر میزائل حملہ


یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحاد کے مرکزپر میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے ایک بار پھر سعودی عرب کے کرائے کے فوجی مراکزپر پر زلزال نامی بلیسٹک میزائل داغے ہیں۔

العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اہلکاروں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے صوبہ حجہ کے مضافاتی علاقوں میں کئی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے میزائل حملے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی سرکاری فوج اور حوثی قبائل نے قبل ازیں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی بڑی تعداد گرفتار تھا۔

یمن کے معزول صدر نے اسلامی مزاحمتی تحریک اور رضاکار فورسز کے ہاتھوں 200 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت اور 1300 کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری