مولانا کی آزادی مارچ کو ہڑتالی ڈاکٹروں کی حمایت


مولانا کی آزادی مارچ کو ہڑتالی ڈاکٹروں کی حمایت

خیبرپختونخواکے ہڑتالی ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کااعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق خیبرپختونخواکے ڈاکٹروں کے وفد نے پشاور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

خیبرپختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹروں نے مولانا کی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آزادی مارچ میں شرکت کی یقینی دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان رکھا ہے اس کے علاوہ تاجر تنظیمیں بھی مولانا کے ساتھ ہیں۔

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہوجائے گا، ملک بھر سے قافلے اس مارچ میں شریک ہوں گے، ہم اس حکومت کو چلتا کرکے دکھائیں گے۔

فضل الرحمان نے بتایا کہ ہم ڈی چوک تک آئیں گے، ہم جلدی اٹھنے کے ارادے سے نہیں آرہے، ہماری ان کے ساتھ کسی بات پر مفاہمت نہیں ہو سکتی، ان کو جانا ہوگا، ہم کوئی تاریخ نہیں بدل رہے، نہ ہی کوئی ہمیں تاریخ بدلنے کا کہہ رہا ہے، اسلام آباد آنا اور بیٹھنا پر امن طریقے سے ہوگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری