متحدہ عرب امارات اشتعال انگیزی سے باز رہے، انصار اللہ


متحدہ عرب امارات اشتعال انگیزی سے باز رہے، انصار اللہ

یمنی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے تمہاری عافیت اسی میں ہے کہ فوری طور پریمن سے نکل جاؤ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی اسلامی مزاحتمی تحریک کے رہنما «محمدالبخیتی» نے متحدہ عرب امارات کی ساحل سمندر پر نقل و حرکت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ امارات اپنے کئے ہوئے سیاسی وعدوں پر عمل کرے اور فوری طور پر یمن چھوڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی بندرگاہ المخا پر اماراتی فوج کی نقل وحرکت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن اس قسم کی قانوںی خلاف ورزیوں کو نظرانداز نہیں کرے گا۔ امارت کی عافیت اسی میں ہے کہ وہ یمن سے نکل جائے بصورت دیگر یمنی فوج اور قبائل سخت کارروائی کریں گے۔

البختی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات صوبہ تعز میں قدم جمانے کی ناپاک کوشش کررہا ہے ہم کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

انصاراللہ کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے کہا کہ کچھ اماراتی فوجی، اریٹیریا بیس میں ٹریننگ لینے کے بعد، یمن میں واپس آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ان فوجیوں کو یمن میں، اس لئے بھیجا ہے تا کہ وہ جنوب مغربی یمن کے علاقے تعز میں اپنی پوزیشن محکم کرسکے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری