کراچی: رات بھر بارش اور بجلی کی آنکھ مچولی


کراچی: رات بھر بارش اور بجلی کی آنکھ مچولی

شہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گذشتہ شب کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

جس سے کچھ مقامات پر پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رات گئے سے صبح تک ہونے والی بارش کے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ 10.5ملی میٹر بارش لانڈھی میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی میں 8.2 ملی لیٹر، پی اے ایف فیصل پر 4 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور میں 2 ملی میٹر، ائیرپورٹ اولڈ ایریا میں 1.2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 2.4 ملی میٹر، صدر اور یونیورسٹی روڈ پر ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران احتیاط ضروری ہے، شہری بجلی کے تار، کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی ہرگز حاصل نہ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری