کشمیر میں خواتین غیرمحفوظ ہیں، حکومت جرائم میں ملوث بھارتی اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، بھارتی تنظیم


کشمیر میں خواتین غیرمحفوظ ہیں، حکومت جرائم میں ملوث بھارتی اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، بھارتی تنظیم

خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی بھارتی تنظیم نے کہا ہے کہ کشمیر میں خواتین غیر محفوظ ہیں، حکومت جرائم میں ملوث بھارتی اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی بھارتی تنظیم کے ایک وفد نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا۔ 6 روزہ دورے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی پر ایک سکوت کی کیفیت ہے۔

آزادی اظہار مکمل ناپسند ہے، چپے چپے پر تعینات بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیریوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں تشدد کا ہر گھڑی خطرہ رہتا ہے جبکہ  کشمیری خواتین ہر وقت آبروریزی اور چھیڑ چھاڑ کے خطرے سے دوچار رہتی ہیں۔

بھارتی اہلکار رات کو گھروں میں داخل ہوکر خوف و ہراس پھیلاتے ہیں۔ کشمیری خواتین اور بچوں کو راتوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جاتا ہے۔

وادی کے لوگوں کی ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی حالت انتہائی دگرگوں ہے۔

ہر کشمیری بھارت کے خلاف ہوچکا ہے۔ کشمیری بھارتی میڈیا سے سخت نالاں ہیں جو وادی کی درست رپورٹنگ نہیں کررہا۔

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی آواز سنے اور ان کی دادرسی کرے۔ جرائم میں ملوث بھارتی اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں 5 اگست کو نافذ کیا گیا کرفیو تاحال جاری ہے۔ موبائل فون، انٹر نیٹ، لینڈ لائن بند ہے، لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم اور ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا۔

دوسری جانب گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری