8 اکتوبر 2005؛ ایک لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنانے والے "آزاد کشمیر زلزلہ" کی یاد میں


8 اکتوبر 2005؛ ایک لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنانے والے "آزاد کشمیر زلزلہ" کی یاد میں

آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے ہولناک زلزلے کو 14 سال بیت گئے، پاکستانی قوم اس سلسلے میں آج اپنے پیاروں کی 14ویں برسی آج منارہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے نے تباہی، درد اورغم کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑی ہیں۔

پاکستانی قوم نے قربانی، انسان دوستی اورمثالی جذبے کا مظاہرہ کیا ورنہ موجودہ نظام صورتحال کو سنبھالنے کے ہرگز قابل نہیں تھا۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نظام کومزید مستحکم اوراصلاح کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پارلیمنٹ ایکٹ کے ذریعہ موثر ڈیزاسٹرمینجمنٹ سسٹم قائم کیا ہے۔ حکومت متاثرہ علاقوں میں مکمل بحالی تک ہرممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔

چودہ سال قبل آنے والے زلزلے کی یاد میں آج ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

میرپور آزاد کشمیر میں 2005 کے زلزے میں یتیم ہونے والے بچوں کے ادارے کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک میں یتیم بچے سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد شریک ہوئے اور شہدا کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں اور لرزہ خیز یادیں 14 سال بعد بھی باقی ہیں۔

14 سال قبل قیامت خیز زلزلہ میں بالاکوٹ کا 95 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا تھا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری