ماضی میں مولانا کا مشورہ نہ مان کر غلطی کی، نواز شریف


ماضی میں مولانا کا مشورہ نہ مان کر غلطی کی، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے جذبے کو سراہتے ہیں، دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں، ماضی میں مولانا کا مشورہ نہ مان کر غلطی کی تھی۔

نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیا تھا جسے نہ مان کر غلطی کی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے احتجاج کرنے کا کہا جس کو مسترد کرنا بڑی غلطی تھی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نون لیگ دھرنے اور آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے، میں نے شہباز شریف کو ایک خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری