امریکا سعودی عرب میں مزید 3 ہزار فوجی تعینات کرے گا


امریکا سعودی عرب میں مزید 3 ہزار فوجی تعینات کرے گا

پینٹاگون نے سعودی عرب میں مزید3 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے 2 پیٹریوٹ میزائل بیٹریز، ایک تھاڈ بیلسٹک میزائل انٹرسیپشن سسٹم، 2 فائٹر اسکواڈرنز اور ایک فضائی ونگ کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری مارک ایسپر نے سعودی عرب میں اضافی فوج کی تعیناتی کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو آگاہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے اضافی تعاون کی درخواست کی تھی۔

امریکا کے محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ 'مشرق وسطیٰ میں سینٹرل کمانڈ میں رواں سال مئی کے مہینے سے اب تک 14 ہزار اضافی فوج تعینات کی جاچکی ہیں'۔

ستمبر کے مہینے میں امریکا نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد سعودی عرب میں پیٹریوٹ میزائلز اور 200 فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کے 2 پلانٹس پر ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

ڈرون حملوں کی ذمہ داری یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے قبول کی تھی تاہم سعودی عرب اور امریکا نے حملوں کا الزام اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کیا تھا۔ ایران نے حملوں کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا۔

اقتصادی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں جارحیت بڑھا کراپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
سعودی حکام شیطانی قوتوں کے جال میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری