60 سال کے دوران جاپان میں آنے والے طاقتور ترین طوفان کی تصویری رپورٹ


60 سال کے دوران جاپان میں آنے والے طاقتور ترین طوفان کی تصویری رپورٹ

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان ہگی بس سے تاحال 18افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئےہیں جبکہ طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان ہگی بس نے تباہی مچا دی،بدترین طوفان سے  18افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

6 دہائیوں کے دوران آنے والے طاقتور ترین طوفان ہگی بس سے دارالحکومت ٹوکیو سمیت ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جب کہ کئی علاقوں میں سیلاب آچکا ہے۔

طوفان کے باعث متعدد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ مارکیٹیں اور فیکٹریاں بھی بند ہوچکی ہیں۔

طوفانی لہروں نے کئی گھروں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جبکہ کھمبے اکھڑنے سے لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

جاپان کے کئی علاقوں میں تیز ہواوں اورطوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طوفانی بارشوں سے ہزاروں لوگوں کوپانی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی، تیزبارش سے ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

امدادی ٹیمیں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری