وزیراعظم عمران خان کا امام خامنہ ای کو خراج تحسین


وزیراعظم عمران خان کا امام خامنہ ای کو خراج تحسین

وزیر اعظم عمران خان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عمران خان نے تہران میں امام خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔

عمران خان نے ایران کے ساتھ تعلقات کو ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1965 کی جنگ میں ایران کا ساتھ دینا آج تک یاد ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اخوت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو اندرونی اوربیرونی سطح پر مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔ مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی کا پیغام عام کرنا اہم ہے ۔

وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت پر ایرانی رہبراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت کو دوٹوک پیغام دیا تھاکہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منصفانہ پالیسی اختیار کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو مزید ظلم کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، برصغیر کی تقسیم کے وقت برطانیہ جان بوجھ کر خطے میں ایک زخم چھوڑ گیا جس کی وجہ سے کشمیر میں تنازع جاری رہا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری