عمران خان کی وطن واپسی / وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب


عمران خان کی وطن واپسی / وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

وزیراعظم عمران خان نے ایران کے ایک روزہ رودے سے واپس آتے ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم ایران سے خصوصی طیارے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفی بخاری کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ایک بجے ہو گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم دورہ چین اور ایران پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب میں جنگ نہیں چاہتا، میرے دورے کا اہم مقصد ہے کہ خطےمیں ایک اورتنازع جنم نہ لے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جبکہ سعودی عرب نے ہرضرورت پر ہماری مدد کی ہے، دونوں ممالک میں جنگ کی صورت میں خطے میں غربت پھیلے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدرحسن روحانی سے رواں سال میں میری یہ تیسری ملاقات تھی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلیےایران کی حمایت پرشکر گزارہیں۔ ایران کے ساتھ تعلقات کو انہوں نے پاکستان کی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ 1965 کی جنگ میں ایران کا ساتھ دینا آج تک یاد ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری