امام خامنہ ای آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے + تصاویر


امام خامنہ ای آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے + تصاویر

رہبر انقلاب حضرت سید علی خامنہ ای آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کیلئے اسپتال تشریف لے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر معظم امام خامنہ ای نے تہران کے ایک اسپتال میں حوزہ علمیہ قم کے عظیم استاد اور مفسر قرآن آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ مکارم شیرازی کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

امام خامنہ ای نے ڈاکٹرز کو آیت اللہ مکارم شیرازی کی صحتیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایات دیں۔
امام خامنہ ای نے اسپتال میں دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آیت اللہ مکارم شیرازی کافی بہتر ہیں اور بہت جلد اسپتال سے فارغ کر دئیے جائیں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری