آسٹریلیا پاکستان کو 21ملین آسٹریلین ڈالر دے گا


آسٹریلیا پاکستان کو 21ملین آسٹریلین ڈالر دے گا

آسٹریلیا نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر کے لیے پاکستان کو 21ملین آسٹریلین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلیا نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر کے لیے پاکستان کو 21ملین آسٹریلین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

 پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جعفری شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر کیلئے 21ملین ڈالر کی معاونت فراہم کررہا ہے۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں سال 2005 کے بعد گزشتہ ماہ ایک بار پھر زلزہ سے متعدد علاقے متاثر ہوئے جس کی تعمیر کرنے کیلئے حکومت کام کررہی ہے۔

اس سلسلے میں حکومت آسٹریلیا نے بھی متاثرہ علاقوں کی تعمیر کیلئے معاونت کررہا ہے۔

اس سے قبل سال 2005میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور کشمیر کے علاقے میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد آسٹریلیا نے متاثرہ علاقوں کی تعمیر اور علاج معالجوں کیلئے بھی سینکڑوں ملین روپے معاونت فراہم کی تھی۔

یاد رہے پاکستان میں آنے والے زلزلوں کی تعداد میں ایک قلیل عرصے میں خوفناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری