کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نے مولانا کو آزادی مارچ کے لئے 50 کروڑ روپے پہنچا دیئے ہیں، سینیئرصحافی کا دعوی


کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نے مولانا کو آزادی مارچ کے لئے 50 کروڑ روپے پہنچا دیئے ہیں، سینیئرصحافی کا دعوی

پاکستان کے سینیئرصحافی عارف حمید نے دعوی کیا ہے کہ جمیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے قیدی، نواز شریف نے 50 کروڑ روپے پہنچا دیئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک کے سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی شو میں دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن، شریف خاندان کو بچانے کے لیے مولانا کے ذریعے حکومت پر دباو بڑھانا چاہتی ہے، کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نے مولانا کو آزادی مارچ کے لئے 50 کروڑ روپے پہنچا دیئے ہیں ۔

سینیئر صحافی نے کہا کہ یہ حکومت کی نااہلی ہے جس کی وجہ سے مولانا ہیرو بنے ہوئے ہیں ورنہ جس شخص کے پاس چار سیٹیں ہیں وہ اکیلا کیسے اتنا بڑا احتجاج کر سکتا ہے۔

عارف حمید نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں موجود ایم کیو ایم کے لوگوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جے یو آئی کا آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوگا اور ملک کے مختلف حصوں سے قافلے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

دوسری جانب ن لیگ نے بھی احتجاج میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کا اعلان 16 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مولانا کی آزادی مارچ کو پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت پہلے ہی حاصل ہے جبکہ جماعت اسلامی نے اس مارچ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری