ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کی کاوش / عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے


ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کی کاوش / عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے

تہران کے ایک روزہ دورے سے واپسی پر وفاقی کابینہ سے مشاورت کے بعد ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کی کوشش کے دوسرے دور میں آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان تہران کے ایک روزہ دورے سے واپس لوٹے اور وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

اپنے وزراء کو اعتماد میں لینے کے بعد ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کی کوشش کے دوسرے دورے میں آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے سعودی عرب کو دورے میں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخارجہ شام محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ملاقاتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے گفتگو کے دوران تجاویز پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تہران میں صدر روحانی نے عمران خان کو کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لئے تیار ہیں۔

یمن جنگ کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے اور لوگوں کی مدد کی جائے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری