الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کے حملے جاری


الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کے حملے جاری

آل سعود کے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ اتحادی افواج نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے کرائے کے فوجیوں نے الحدیدہ کے الضیبانی، العسیلی، الاتحاد، القمی سمیت متعدد رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے مقبنہ نامی علاقے پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد نہتے شہری شہید یا زخمی ہوئے۔

دوسری طرف یمنی انسانی حقوق کی تنظمیوں نے سعودی اتحادی افواج کی جانب سے چادر اور چاردیواری کی پامالی کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ نام نہاد اسلامی اتحادی افواج کے شیطان صفت درندوں نے صوبہ تعز میں یمنی خواتین کی عصمت دری کی تھی۔ یمنی سیاسی اور مذہبی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمنی خواتین پر ظلم غیراسلامی اور غیرانسانی ہے۔ آل سعود اسلام کے نام پر اسلامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آل سعودی کے اتحادی افواج کو یمن میں بدترین شکست کا سامنا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری