بھارت میں دھماکہ؛ 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی


بھارت میں دھماکہ؛ 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارت میں گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اترپردیش بھارت میں ایک گھر میں سیلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے سبب گھر کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔

زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم  13افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے اب تک 13لاشوں کو نکا لا جا چکا ہے جن میں سے 4لاشیں بُری طرح جھلسی ہوئی ہیں ،ریسکیو حکام کے مطابق اب بھی کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے امکانات ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ تاہم تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواریاں آ رہی ہیں اور ہیوی مشینری گلیوں میں بروقت نہ آنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب زخمی ہونے والے لوگوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی اور گھر کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جس کی وجہ سے بعض افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں تاہم گھر کے تنگ گلیوں میں ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کرنے والی امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری