برطانوی شاہی جوڑے کا ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کا دورہ + تصاویر


برطانوی شاہی جوڑے کا ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کا دورہ + تصاویر

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستان میں اپنے 5 روزہ دورے کے پہلے دن ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔

شاہی جوڑے نے ایوان صدر کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات صدر عارف علوی اور خاتون اول سے ہوئی ، ایوان صدر آمد پر صدر اور خاتون نے شاہی جوڑے کا خود استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

بعد ازیں شاہی مہمانوں وزیر اعظم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں عمران خان ان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔

عمران خان کے ساتھ ملاقات میں ماحولیات اور تعلیمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

مہمانوں کو پاکستان میں عوامی فلاح کے منصوبوں، غربت کے خاتمے اور ماحولیات کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، زلفی بخاری اور ثانیہ نشتر سمیت کابینہ کے پانچ ارکان نے شرکت کی۔

قبل ازیں شہزادے ولیم اورکیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد کے ماڈل کالج برائے خواتین کا دورہ بھی کیا۔ کالج کی انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ نے اسکول کے بچوں میں گھل مل گئے اور تصویر بھی بنائی۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مشرقی لباس زیب تن کر کے نہ صرف پاکستانی روایات کا احترام کیا بلکہ پاکستانیوں کے دل بھی جیت لئے۔

یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا پانچ روز دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا۔ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور سیاحتی مقامات کی سیر بھی شاہی جوڑے کے شیڈول میں شامل ہے۔ پچھلے 13 سالوں میں برطانیہ کے کسی شاہی فرد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری