دنیا اسرائیلی جارحیت پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، کویت


دنیا اسرائیلی جارحیت پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، کویت

کویتی پارلیمان کے سربراہ نے عالمی طاقتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جارحیت نظر ہی نہیں آتی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کویتی پارلیمان کے سربراہ مرزوق علی الغانم کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اسرائیلی جارحیتوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کہ جو تمام بین الاقوامی معاہدوں کے برخلاف، ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ہے، مشرق وسطی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے بلغراد میں انٹرپارلیمنٹری یونین آئی پی یو کے اکتالیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کررہا ہے اور دنیا کو اسرائیلی مظًالم نظر ہی نہیں آرہے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری