پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف "ذاتی" احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا


پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف "ذاتی" احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا

’کراچی سے کشمور احتجاجی مہم' نامی ملک گیر ریلی بلاول بھٹو کی زیر قیادت نکالی جائے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے مطابق پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں وفاقی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی ریلی نکالے گی۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ نے کہا کہ 18 اکتوبر جو سانحہ کارساز کا دن ہے، اسی روز سے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس احتجاجی مہم کو ’کراچی سے کشمور احتجاجی مہم ‘کا نام دیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ احتجاجی مہم میں عوام کو حکومت کی ناکام پالیسیوں کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اپنی بات کو بڑھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمور سے قافلہ جنوبی پنجاب پہنچے گا جہاں سے وہ وسطی پنجاب جائے گا اور پھر خیبرپختونخوا سے ہوتا ہوا 30 نومبر کو مظفرآباد پہنچے گا۔

پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ 30 نومبر کو پاکستان پیپلزپاٹی کا فاؤنڈیشن ڈے ہے۔ اس دن کو مظفرآباد میں کشمیری عوام آزادی کے طورمنائیں گے۔

27 اکتوبر کو جے یو آئی (ف) کی جانب سے اعلان کردہ آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان ہمیں شیڈول دیں گے تو ہمارے کارکنان اس میں ضرور شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ مولانا کی آزادی مارچ کی مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی بھی حمایت کے ساتھ ساتھ اس میں بھرپور شرکت کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری