ایران سعودیہ کشیدگی: عمران خان مصالحتی دورے پر سعودی عرب روانہ


ایران سعودیہ کشیدگی: عمران خان مصالحتی دورے پر سعودی عرب روانہ

ایران سعودی عرب کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز تہران کے ایک روزہ دورے سے واپسی پر وفاقی کابینہ سے مشاورت کے بعد ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کی کوشش کے دوسرے دور میں سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دورہ ایران پر سعودی حکمرانوں کواعتماد میں لیں گے ۔

ملاقاتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے گفتگو کے دوران تجاویز پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تہران میں صدر روحانی نے عمران خان کو کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لئے تیار ہیں۔

یمن جنگ کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے اور لوگوں کی مدد کی جائے۔

اس حوالے سے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم بھائی ہیں۔ پاکستان کے دونوں بھائیوں کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحاد کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہونگے ۔

جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان دو مسلم ممالک (ایران اور سعودی عرب) کے درمیان غلط فہمی دور کرنے میں اپنا کردار ضرور ادا کرے گا۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری