عمران خان کی شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات


عمران خان کی شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات

ایران اور سعودی عرب کے کے تعلقات میں بہتری لانے کی غرض سے عمران خان نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے مابین جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے کی غرض سے وزیر اعظم عمران حان نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی اور خطے کے تنازعات کو سیاسی اور سفاتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر خطے کے اختلافات اورتنازعات کو سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن وامان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قبل از ایں وزیراعظم عمران خان ایران سعودی عرب مصالحت کیلئے سہولت کاری کا مشن لیکر جب ریاض پہنچے تو گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے ریاض شاہ خالد ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کے مشن میں عمران خان پہلے ایک روزہ دورے پر تہران گئے تھے جہاں ان کا زبردست خیرمقدم کیا گیا تھا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران بھی کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے اور مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن میں فوری جنگ بندی اور لوگوں کی مدد کی جائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری