ڈینگی مچھروں کا خاتمہ کیا جائے گا، غیرملکی کمپنی میدان میں آگئی


ڈینگی مچھروں کا خاتمہ کیا جائے گا، غیرملکی کمپنی میدان میں آگئی

جاپان کی معروف ادویات تیار کرنے والی کمپنی پاکستان میں ڈینگی مچھروں کا خاتمہ کرے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک جاپان بزنس کونسل اور جاپان کی معروف ادویات تیار کرنے والی کمپنی مشترکہ طور پر پاکستان میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے اٹھارہ ملین لیٹر ادویات پاکستان کے چار بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد میں اسپرے کرے گی۔

اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل اور جاپانی ادویات تیار کرنے والی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت دوا کا لکوڈ جاپان سے اٹھارہ لیٹر کے پچاس کینوں میں پاکستان ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔

دوا کے ساتھ جاپانی ٹیم بھی پاکستان جائے گی جہاں لکوڈ اور پانی کو ایک مقدار کے ساتھ ملا کر محلول تیار کیا جائے گا جسے مختلف طریقوں سے اسپرے کرکے ڈینگی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری