ایران نے بڑی فراخ دلی سے کہا کہ وہ سعودی عرب سے کوئی عداوت نہیں رکھتے، شاہ محمود قریشی


ایران نے بڑی فراخ دلی سے کہا کہ وہ سعودی عرب سے کوئی عداوت نہیں رکھتے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ ایران نے بڑی فراخ دلی سے کہا کہ وہ سعودی عرب سے کوئی عداوت نہیں رکھتے، معاملات کوسلجھانا چاہتے ہیں اور سعودی عرب سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یں یہ بڑی خوشی سے بتارہا ہوں کہ جو جنگ کے بادل چھائے ہوئے تھے وہ چھٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں کوئی چپقلش ہوتی تو صرف ایران اورسعودی عرب نہیں بلکہ ساری عالمی معیشت متاثر ہونا تھی اور اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑنا تھا ۔ س سوچ کر مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم ایران گئے اور ایران کے صدر اور رہبر اعلیٰ سے نشستیں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں بہت مفید رہیں اورایران نے بڑی فراخ دلی سے کہا کہ وہ سعودی عرب سے کوئی عداوت نہیں رکھتے ،معاملات کوسلجھانا چاہتے ہیں اور سعودی عرب سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مثبت رویے کو لیکر ہم سعودی عرب گئے اور وہاں وزیر اعظم نے سعودی قیادت شاہ سلمانی اور ولی عہد سے ملاقات کر کے ایران کے خیالات ان تک پہنچائے ۔

انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ آسان نہیں تھا تاہم سعودی قیادت سے نشست حوصلہ افزا تھی جس میں اس عمل پر اتفاق کیاگیاہے کہ سفارتی طریقہ کار کو ترجیح دی جائیگی۔

انہوں نے اس تمام صورت حال کو "اچھا آغاز" قرار دیا۔

انہوں نے یہ گفتگو تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کو دروان کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری