شامی فوج الرقہ نامی قصبے میں داخل ہوگئی+ ویڈیو


شامی فوج الرقہ نامی قصبے میں داخل ہوگئی+ ویڈیو

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے کئی دستے الرقہ نامی قصبے میں داخل ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوجی دستوں نے الرقہ میں زبردست پیشقدمی کی ہے اور علاقے کے متعدد اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ رقہ کے شہریوں نے شامی فوج کا شاندار استقبال کیا۔ 

المیادین ٹی وی نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے شہرکا کنٹرول سنبھالنے کے بعد متعدد چک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ الرقہ میں داخل ہونے کی تیاری مکمل کی گئی ہے اور کسی بھی وقت علاقے کا کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف شام کے خلاف ترکی کی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوج نے شمالی شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری