کشمیری آخری سانس تک آزادی کی جنگ لڑیں گے، سید علی گیلانی

حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے شیطانی ہتھکنڈوں اور بھارتی فوج کے جبری تسلط کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے، جبری پابندیوں سے بھارت نے کشمیریوں کا عزم مزید مضبوط کر دیا ہے۔

کشمیری آخری سانس تک آزادی کی جنگ لڑیں گے، سید علی گیلانی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پرعائد تمام تر پابندیوں اور مظالم کے باوجود بھارت کی شکست وادی کی دیواروں پر لکھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی حکومت ، فوجی قیادت اور پاکستانی عوام سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، کشمیر میں مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا سری نگر سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ مؤثر اور بھرپور انداز سے دنیا کے سامنے لانے پر وزیراعظم عمران خان کے ممنون ہیں، وہ اپنے عمل میں تیزی لائیں تاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کا ادراک ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اور اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے محصور لوگوں کیلئے صرف بیانات کافی نہیں، اب وقت آگیا ہے اقوام عالم بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔

مقبوضہ وادی میں ٹیلیفون سروس اور انٹرنیٹ بند ہے جبکہ گزشتہ روز عارضی طور پر موبائل فون سروس کچھ علاقوں میں بحال کی گئی تھی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری