کراچی: فائربریگیڈ کا محکمہ غیر معینہ مدت کے لیے بند / شہر کا خدا حافظ


کراچی: فائربریگیڈ کا محکمہ غیر معینہ مدت کے لیے بند / شہر کا خدا حافظ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائر بریگیڈ کے محکمے نے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق  محکمہ فائر بریگیڈ کے ملازمین نے اوور ٹائم اور حکومت کی جانب سے بڑھائی گئی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کی رقم نہ ملنے پرآج صبح سے شہر کے تمام فائر اسٹیشن غیر معینہ مدت کے لیے بند کر نے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ فائر بر یگیڈ ملازمین کی جانب سے اوور ٹائم اور دیگر واجبات کے لیے مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری تھا تاہم سنوائی نہ ہونے کے باعث فا ئر فائٹرز نے فائر اسٹیشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے ملازمین نے کہا کہ ہم نے کئی بار احتجاج کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور یقین دہانیو ں کے بعد احتجا ج کو ختم کر دیا لیکن اب ہم شہر کے تمام فائر اسٹیشنوں کو بند کر دیں گے اور ہمارا کوئی فا ئر فائٹر کام نہیں کرے گا۔

فائرفائٹرز نے بتایا  کہ 3ماہ سے اوور ٹائم نہیں ملا ہم روزانہ کی بنیاد پر اضافی کام کرتے ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ہم کو اوورٹائم نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کیا گیا لیکن ہماری تنخواہوں میں یہ بڑھنے والی رقم نہیں دی جا رہی ہے۔

لہذا ہم تمام فائر اسٹیشنوں کو تالے لگا کر مرکزی فائر اسٹیشن پر جمع ہو کر اپنا احتجا ج ریکارڈ کرائیں گے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں آج سے محکمے کے 1200 ملازمین نے 24فائر اسٹیشنوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں خدا نخواستہ اگر شہر میں آتشزدگی کا کوئی کا واقعہ پیش آتا ہے تو حالات بدترین صورت اختیار کر سکتے ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری