برطانوی شاہی جوڑے کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ / کرکٹ بھی کھیلی + تصاویر


برطانوی شاہی جوڑے کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ / کرکٹ بھی کھیلی + تصاویر

برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور سکول کے بچوں نے ان کا استقبال کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا پی سی بی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کو پی سی بی حکام نے خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کروائی گئی۔

شاہی مہمانوں سے ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں حسن علی، اظہرعلی، شاہین آفریدی، ثنامیر، عروج فاطمہ اور عائشہ ظفرشامل ہیں۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے بالنگ کوچ وقار یونس سے بھی ملاقات کی۔

علاوہ ازیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شہزادے اور شہزادی نے بلے بازی بھی کی جس سے دونوں بہت لطف اندوز ہوئے۔

شاہی جوڑے کو کرکٹ اکیڈمی گیلری کی نایاب تاریخی تصاویر اور 1992ورلڈکپ کی ٹرافی بھی دکھائی گئی جو پاکستان نے برطانیہ ہی کو ورلڈ کپ کے فائنل میں ہرا کر جیتی تھی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری