کراچی: عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کا بجھانے سے انکار


کراچی: عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کا بجھانے سے انکار

محکمہ فائر بریگیڈ نے ہڑتال پر ہونے کے باعث شارع فیصل موجود ایک عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے سے انکار کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے کراچی کے معروف اور مصروف علاقے شارع فیصل پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں ایک کمپنی کے دفترمیں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو اطلاع دی گئی تاہم عملے نے ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے جائے حادثہ پر پہنچنے سے انکار کردیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے کے نہ پہنچنے پر دفتر میں موجود لوگ اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلے مزید برآں آگ بجھانے کے لیے پاکستان نیوی کے 2 فائر ٹینڈر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کے ملازمین نے اوور ٹائم اور حکومت کی جانب سے بڑھائی گئی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کی رقم نہ ملنے پر گذشتہ روز صبح سے شہر کے تمام فائر اسٹیشن غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

فائر بریگیڈ کے ملازمین نے کہا ہے کہ ہم نے کئی بار احتجاج کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور یقین دہانیوں کے بعد احتجا ج کو ختم کر دیا لیکن اب ہمارے مطالبات پورے ہونے تک ہمارا کوئی فا ئر فائٹر کام نہیں کرے گا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری