‏سرفراز احمد کو ایک ساتھ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا


‏سرفراز احمد کو ایک ساتھ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

سری لنکا کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں شرمناک کلین سویپ کے بعد سرفراز احمد کو ایک ساتھ تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ایک روزہ میچ میں کامیابی کے باوجود سرفراز احمد کو ایک ساتھ تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اظہرعلی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے، وہ آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جبکہ بابراعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا، وہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی جلد ہی ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ کے کپتان کا اعلان کرے گی۔

اس حوالے سے سرفراز احمد نے بردباری سے کام لیتے ہوئے اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی۔

دوسری جانب ٹیسٹ کپتان اظہر علی آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری