وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو "ڈومور" کہنے کے بجائے اس کی مدد کی جائے


وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو "ڈومور" کہنے کے بجائے اس کی مدد کی جائے

برطانوی فوج کے سابق جنرل جوناتھن شا نے برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر لکھے گئے مضمون میں کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستانیوں کی کاوشوں کااحترام کرنا چاہیے، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو ڈومور کہنے کے بجائے اس کی مدد کی جائے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی فوج کے سابق جنرل جوناتھن شانے برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر لکھے گئے مضمون میں اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں امن اور سعودیہ ایران کشیدگی کم کرنے میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیاہے۔

انہوں نے لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی تنازعات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان نے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پناہ دی۔

انہوں نے اپنے مضمون میں مزید کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستانیوں کی کاوشوں کااحترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو ڈومور کہنے کے بجائے مدد کی جائے۔

یاد رہے اپنے 5 روزہ دورے پر موجود شاہی جوڑے نے پاکستان سے روانہ ہوتے ہوئے حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر برطانوی شہزادے نے کہا کہ ہم آج یہاں موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہمارے لیے کتنا اہم ہے۔

شہزادہ ولیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ان تعلقات کی وجہ سے ہی برطانیہ میں لوگ محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت اور وزیراعطم پاکستان سے ملاقاتوں کے علاوہ سیاحتی اور تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری