سعودی اتحادی افواج کی جیل میں تشدد سے 4 یمنی شہید


سعودی اتحادی افواج کی جیل میں تشدد سے 4 یمنی شہید

ذرائع کا کہناہے کہ یمنیوں کوسعودی اتحادی افواج کے جیل میں بدترین تشدد کا سامنا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی افواج کی جیل میں یمنی قیدیوں پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے۔

یمنی قیدیوں پر نظررکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کی جیل میں قیدیوں پر غیرانسانی مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں 3 قیدی شہید اور متعدد دیگر کی حالت تشویش ناک ہے۔

اتحادی افواج کے اعلی افسران کے حکم سے یمنی قیدیوں پر بدترین تشدد کیا جاتاہے، یمنی قیدیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم کا کہناہے کہ سعودی اتحادی ممالک قیدیوں پر ہونے والے مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مختلف علاقوں میں قید خانے بنا رکھے ہیں جہاں جنگی قیدیوں کو پابند سلاسل کیا جاتا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم کو قیدیوں تک رسائی سے روک رہی ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری