ایل او سی پر جارحیت / بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب


ایل او سی پر جارحیت / بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف پر شدید احتجاج کیا اور بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ایک معمول بن چکی ہے اور ہر چند روز بعد بھارتی فوج پاکستان کے نہتے شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتا ہے جس پر پاکستان دنیا کے مختلف فورم پر احتجاج بھی کر چکا ہے۔

تازہ واقعے میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور 6 شہری شہید ہوگئے۔ جبکہ پاکستان کی جوابی کارروائی پر 9 بھارتی فوجی بھارتی اہلکار مارے گئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور ترجمان دفتر خارجہ نے علامہ اقبالؒ کے اس شعر کے ساتھ ساتھ احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی کمشنر کو تھما دیا۔

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن

نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری