مقبوضہ وادی آنسو بہا رہی ہے / کرفیو کو 77 روز ہوگئے


مقبوضہ وادی آنسو بہا رہی ہے / کرفیو کو 77 روز ہوگئے

مقبوضہ کشمیر میں مظلوم شہری اپنے ہی گھروں میں 77 روز سے محصور ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 77 روز ہو گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے لاکھوں کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، ہرجگہ بھارتی فوج تعینات ہے، مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔

مواصلاتی بندشوں نے کشمیریوں کا رابطہ پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے اور انہیں اپنے پیاروں کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ہزاروں مائیں نامعلوم قید خانوں میں بند اپنے لخت جگروں کے انتظار میں بیٹھی ہیں، ہزاروں عورتیں یہ تک نہیں جانتیں کہ وہ سہاگن ہیں یا بیوہ۔

عالمی دباو کے باوجود بھارت نے مقبوضہ وادی میں نہ صرف کرفیو نافذ کر رکھا ہے بلکہ آئے روز گھر گھر تلاشی کی آڑ میں اس قدر بےگناہ شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے کہ سرینگر کی جیلیں بھر چکی ہیں۔

اسی طرح مقبوضہ وادی میں تمام سیاسی اور حریت رہنما بھی پانچ اگست سے بدستور جیلوں اور گھروں میں بند ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کے مطالبے کے باوجود بھارت کی مقبوضہ وادی میں وہی بندشیں، وہی مظالم جاری ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری