مولانا کی آزادی مارچ /  گرفتاریوں کا آغاز ہوگیا


مولانا کی آزادی مارچ /  گرفتاریوں کا آغاز ہوگیا

جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے قبل پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے حوالے سے بینر لگانے پر پولیس نے جے یو آئی (ف) کے دو کارکنان شفیق الرحمان اور محمد ارشاد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بینر بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

گرفتار کیے جانے والے ملزمان آزادی مارچ کے حوالے سے شہر میں بینر آویزاں کر رہے تھے جبکہ بینر پر لکھی گئی تحریروں سے شہریوں کو آزادی مارچ میں شرکت کرنے کے لئے "اکسایا" جا رہا تھا۔

کارکنان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کا پتہ چلانے کے لئے مذکورہ افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری