ایرانی صدر آذربائجان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ باکو جائیں گے۔

ایرانی صدر آذربائجان کا دورہ کریں گے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ باکو جائیں گے۔

ایرانی صدر باکومیں بین الاقوامی ''این اے ایم'' سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی باکو اجلاس کے موقع پر اس ملک کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ آذربائجان کے دارالحکومت باکو میں جمعہ اور ہفتے کو غیروابستہ تحریک (NAM) کے 18ویں سربراہی اجلاس ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر حسن روحانی کے ہمراہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بھی ہونگے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری