شامی صدر کا جنگ زدہ علاقوں کا دورہ + تصاویر


شامی صدر کا جنگ زدہ علاقوں کا دورہ + تصاویر

شامی صدر بشارالاسد اچانک جنگ زدہ علاقوں کے دورے پر حلب پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی صدر بشارالاسد نے جنگ زدہ علاقوں کے دورے کے دوران فوجی کیمپ گئے اور جوانوں کے حوصلوں کو سراہا۔

صدر بشارالاسد نے کہا کہ ملک بھرسے تمام دہشت گردوں کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی اور تکفیری دہشت گردوں کا مکمل طورخاتمہ کیا جائے گا۔

واضح رہے صدر بشارالاسد نے ایک ایسے موقع پر جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے حال ہی میں کردوں اور ترکی کے مابین عارضی جنگ بندی ہوئی ہے۔

شام نے ترک حملوں کا موثر جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام کسی بھی صورت میں اپنی سرزمین کی حفاظت کرے گا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری