طالبان کے حملے میں 20 افغان فوجی ہلاک


طالبان کے حملے میں 20 افغان فوجی ہلاک

شمالی افغانستان میں طالبان نے 20 سیکیورٹی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ قندوز کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ علی آباد نامی شہرمیں طالبان نے حملہ کرکے 20سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

صوبہ قندوز کے گورنرکے ترجمان «صفی‌الله امیری» نے ذرائٰع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے مسلح افراد نے ''علی آباد'' شہر کے نواحی گاؤں «عرض بیگی» پر حملہ کردیا ہے۔

طالبان کے حملے میں کمانڈر سمیت 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز کے ترجمان «انعام‌الدین رحمانی» نے طالبان حملے کی تصدیق کی تاہم تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں کم ازکم 20 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کا صوبہ قندوز ناامن ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں اس قسم کی جھڑپوں کا ہونا معمول کی بات ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری