نوازشریف سمز میں تو آصف زرداری پمز میں


نوازشریف سمز میں تو آصف زرداری پمز میں

سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال داخل کرنے کے بعد سابق صدر آصف زرداری کو بھی علاج کی غرض سے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک جانب لاہور میں جہاں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ہویں دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف زرداری کو علاج کی خاطر پمز اسپتال کے کارڈیک سینٹر کے پرائیوٹ وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

نواز شریف کے وی آئی پی کمرے اور آصف زرداری کے پرائیوٹ وارڈ کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے۔ ان کے جسم میں سفید خلیوں کی تعداد جہ پرسوں محض 12 ہزار رہ گئی تھی وہ اب بڑھ کر 24 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر پروفیسر ایاز محمود کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خون سے متعلقہ ٹیسٹوں کی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں، پلیٹیلیٹس کی تعداد کو مانیٹر کیا جائے گا اور ضرورت پڑی تو مزید پلیٹیلیٹس لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ڈینگی کا ٹیسٹ 2 بارکیا گیا اور دونوں بار منفی آیا ہے۔

دوسری جانب آصف علی زرداری جن کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے کارڈیک سینٹر میں داخل کیا گیا گیا ہے، ان سے تاحال ملاقات کے لئے پیپلز پارٹی کے وہ رہنما تک تشریف نہیں لائے ہیں جو اسلام آباد میں موجود ہیں۔ سابق صدر کی احوال پرسی کے لئے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری آئی تھیں جب کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری