عام انتخابات میں کامیابی؛ عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد


عام انتخابات میں کامیابی؛ عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے عام انتخابات میں کامیابی پر جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی لبر پارٹی کینیڈا کے عام انتخابات 2019 میں ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔ جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے حالیہ انتخابات میں 157 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ان کی حریف کنزرویٹو پارٹی نے 121 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

اس کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ 338 سیٹوں پر مشتمل کینیڈا کے ہاوس آف کامنز میں اکثریت حاصل کرنے لیے کسی بھی جماعت کو 170 نشستیں حاصل کرنی ہوتی ہیں۔

موجودہ انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی جیتی گئی نشستوں کی تعداد 157 ہے جس سے واضح ہے کہ انہیں اکثریت حاصل کرنے کے لیے دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد کی ضروت ہے۔

پارلیمانی انتخاب میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے پر جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا کے ذریعے سب کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ان کی ٹیم مستقبل میں کینیڈا کے تمام لوگوں کے لیے سخت محنت کرے گی۔

یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کو کینیڈا ہی نہیں بلکہ کئی ممالک کے بےشمار لوگ پسند کرتے ہیں۔ انہیں بجا طور پر ہردل عزیز رہنما کہا جا سکتا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری