مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان


مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ساجد میر نے مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی ایک اور جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث نے بھی جے یو آئی کی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

سینیٹر ساجد میر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور اس حکومت کے قائم رہنے یا ہونے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اور حکومت اپنی پالیسیوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کے پیش نظر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ مدارس کے بچوں کو اس میں استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ عاقل اور ذی شعور لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کو آڑھے ہاتھ لیتے ہوئے ساجد میر نے کہا کہ حکومت کو امن و امان کا مسئلہ اس دن نظر کیوں نہیں آیا جب 126 دن کا دھرنا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کو مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی پہلے ہی حمایت حاصل ہے جبکہ جماعت اسلامی اور جامعہ بنوریہ نے اس مارچ اور دھرنے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

یاد رہے کہ مولانا نے حکومت سے ہر قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا مطالبہ صرف عمران خان کا استعفی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری