مارچ کی تاریخ سر پر / پولیس ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی


مارچ کی تاریخ سر پر / پولیس ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی

27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن کی کال پر ہونے والی آزادی مارچ کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے.

خبررساں ادارے تسنیم نے پنجاب پولیس کو جاری کئے گئے ایک مراسلے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب کے اس حکم نامے کے بعد پنجاب بھر میں محکمہ پولیس کے افسران و اہلکار رخصت اتفاقیہ نہیں حاصل کر سکیں گے۔

پنجاب پولیس کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا ہوسکتا ہے جس کی بنا پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس کی اشد ضرورت ہوگی۔

اس ضرورت کو پورا کرنے اور ہمہ قسم کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے تاحکم ثانی پابندی عائد کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سکھ برادری کے ایک گروپ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے اپیل کی ہے کہ وہ27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا پروگرام ملتوی کر دیں کیونکہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 200سکھوں کے ایک وفد نے پاکستان میں بدامنی کے خوف سے ننکانہ صاحب کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

تاہم مولانا تاحال اپنے پروگرام پر قائم ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے استعفی کے علاوہ کسی بات پر بات کرنے کو تیار نظر نہیں آرہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری