یمن پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری میں 5 شہید


یمن پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری میں 5 شہید

آل سعود کے اتحادی افواج کی تازہ ترین بمباری میں 5 یمنی شہری شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ پربمباری کی ہے۔

اتحادی افواج کی بمباری میں بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یمن پرفضائی حملے بند نہیں کئے گئے تو سعودی حساس مراکز کو دوبارہ نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرائے کے فوجیوں کو سبق سکھایا جائے گا۔


 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری