انصاراللہ اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی کے لئے کمیٹی تشکیل


انصاراللہ اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی کے لئے کمیٹی تشکیل

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ اور آل سعود کے درمیان جنگ بندی کے لئے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عرب نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان 5 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ اور آل سعود کے درمیان جنگ خاص کر فضائی حملوں کے خاتمے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

الجزیرہ نے خبر کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری